لاہور میں مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جب کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس


ویب ڈیسک November 13, 2018
پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا: فوٹو:فائل

سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 21 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کے نواح میں واقع معروف صنعتی زون سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب بس موڑکاٹتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 21 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جب کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب میانوالی روڈ پرکوٹ قاضی کے قریب بھی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں