سری لنکا بھارت سے سونے کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس عائد

اقدام عارضی ہے،نئے ٹیکس سے ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائیگا، مقامی سرمایہ کار


APP June 24, 2013
اقدام عارضی ہے،نئے ٹیکس سے ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائیگا،مقامی سرمایہ کار۔ فوٹو: فائل

سری لنکا کی حکومت نے ملک میں سونے کی درآمد پر فوری طورپر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

مقامی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکس سے ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نیا ٹیکس حکومت کاعارضی اقدام ہے جس کا مقصد سونے کی بھارت اسمگلنگ کو روکنا ہے۔



ادھر گزشتہ ہفتے دنیا میں سب سے زیادہ جیولری استعمال کرنے والے ملک بھارت نے بھی سونے کی درآمد پر 8 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی تھی جس کا مقصد اس کی بڑھتی ہوئی ملک گیر طلب کو روکنا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ تیزی سے کم ہو کر 2010 کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |