کابل میں مظاہرین پر خود کش حملے میں 6 افراد ہلاک

مظاہرین امن و امان کی مخدوش حالت پر احتجاج کر رہے تھے کہ خود کش بمبار کا نشانہ بن گئے


ویب ڈیسک November 13, 2018
مظاہرین خود کش حملوں کے باعث امن و امان کی مخدوش حالت پر احتجاج کر رہے تھے۔ فوٹو : افغان میڈیا

افغانستان کے دارالحکومت میں مظاہرے کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے پشتونستان اسکوائر میں ہزاروں مظاہرین ملک میں امن و امان کی مخدوش صورت حال پر احتجاج کر رہے تھے کہ مظاہرین کے نزدیک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جب کہ 20 افراد زخمی ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج صبح 3 زخمیوں نے دم توڑ دیا جب کہ مزید 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہے جنہوں نے خود کش بمبار کو مظاہرین کے درمیان جانے سے روکا تھا، خود کش بمبار نے خود کو مظاہرین سے 200 میٹر دور چیک پوسٹ پر بھاگتے ہوئے اڑالیا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے اعلان سے تمام مراحل کی تکمیل تک خود کش حملوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور ان حملوں کے خلاف ہونے والے مظاہرے پر بھی خود کش حملہ کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں