حمزہ اور سلمان شہباز کے اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزیکشنز کا انکشاف

مشتبہ ٹرانزیکشنز کے بارے میں حمزہ اور سلمان شہباز سے تفتیش کی جائے گی، نیب ذرائع


Staff Reporter November 13, 2018
مشتبہ ٹرانزیکشنز کے بارے میں حمزہ اور سلمان شہباز سے تفتیش کی جائے گی، نیب ذرائع فوٹو:فائل

سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔

نیب نے مختلف بینکوں سے ملنے والے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ان ٹرانزیکشنز کا پتہ چلایا۔ نیب ذرائع کے مطابق یہ ادارے کی بڑی کامیابی ہے جس سے کیس کی تحقیقات میں بہت مدد ملے گی۔

نیب کو نجی بینکوں کی طرف سے جو ریکارڈ ملا ہے اس کی مکمل جانچ پڑتال کا کام جاری ہے اور مشتبہ ٹرانزیکشنز کے بارے میں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سے تفتیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کا شہباز شریف کے اہلخانہ کو ملاقات کروانے سے انکار

نیب حمزہ اور سلمان شہباز کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثہ جات بنانے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اسی سلسلے میں حمزہ شہباز نیب میں پیش ہوچکے ہیں جبکہ سلمان شہباز ملک سے باہر ہیں اور نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

نیب ذرائع کے مطابق سلمان شہباز نے لندن جانے سے قبل نیب کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ پانچ جولائی کو واپس آجائیں گے اور نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر شامل تفتیش ہونگے مگر وہ طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہ ہوئے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے نیب کو کہا تھا کہ ان کے کاروبار کی دیکھ بھال ان کے بیٹے سلمان شہباز کرتے ہیں، اسی لیے نیب نے ان کو بھی آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کیس میں طلب کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |