وزیر خارجہ کی پاکستانی قونصل خانے کو عافیہ صدیقی سے متعلق خصوصی ہدایات

شاہ محمود قریشی سے فوزیہ صدیقی کی ملاقات، ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی سے متعلق گفتگو


ویب ڈیسک November 13, 2018
شاہ محمود سے فوزیہ صدیقی کی ملاقات، ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی سے متعلق گفتگو فوٹو:ٹوئٹر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی اور عافیہ صدیقی کی واپسی پر بات چیت کی۔

اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی اور دونوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان منتقلی پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کیس کے سلسلے میں کی جانے والی کوشش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی قونصل خانہ عافیہ صدیقی کی صحت اور ان کے انسانی و قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ 'قونصلر وزٹس' کا اہتمام کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں