’ٹھگز آف ہندوستان‘ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام
325 کروڑ روپے سے بننے والی ’ٹھگز آف ہندوستان‘نے ریلیز سے اب تک 122 کروڑ کا ہی بزنس کیا ہے
PESHAWAR:
بالی ووڈ اداکار عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی اور ریلیز کے پانچویں روز صرف 5 کروڑ کا بزنس کرسکی ہے۔
325 کروڑ کے بڑے بجٹ سے بنائی گئی فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' کا بزنس ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید کم ہوتاجارہا ہے، باکس آف انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق ریلیز کے پہلے روز 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ توڑنے والی فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' ریلیز کے دوسرے روز 28 کروڑ، تیسرے روز 22 کروڑ 75 لاکھ، چوتھے روز 16 کرڑ 75 لاکھ اور پانچویں روز صرف 5 کروڑ کا بزنس کرسکی ہے اور 5 دنوں میں فلم نے مجموعی طور پر 122 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں:'ٹھگز آف ہندوستان' نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
ریلیز سے قبل فلم کی بہت زیادہ تشہیر کی گئی تھی یہی وجہ تھی کہ شائقین نے بڑی تعداد میں فلم کے ٹکٹس کی ایڈوانس بکنگ کرائی تھی تاہم 'ٹھگز آف ہندوستان'اونچی دکان اورپھیکا پکوان ثابت ہوئی اور شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی۔