نیب کے تفتیشی افسران کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں چیئرمین نیب
میگا کرپشن کیسز کو قانون کے مطابق منطقی انجام پر پہنچانا اولین ترجیح ہے، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹھرے میں لا کر ہی دم لیں گے جب کہ نیب کے تفتیشی افسران کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
نیب لاہور آفس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین نیب کو شریف خاندان کے خلاف زیر تفتیش کیس سمیت پیراگون، آشیانہ اقبال پر پیش رفت پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر چیئرمین نیب نے آشیانہ اقبال کیس میں جلد از جلد پیش رفت کرنے کی ہدایت کی کرتے ہوئے کہا کہ پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب کی تفتیشی و قانونی ٹیم مکمل تیاری کرے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسسز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو زیر تفتیش کیسسز میں مطلوب افراد کو جلد از جلد پاکستان لانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب افسران کے میڈیا انٹرویو پر پابندی لگادی
اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ خواجہ برادران کی قبل از گرفتاری ضمانت کی عدالت میں سماعت پر نیب ٹیم اپنا بھر پور موقف پیش کرے، نیب کے تفتیشی افسران کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹھرے میں لا کر ہی دم لیں گے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ عوام کے اربوں روپے لوٹنے والے جہاں بھی ہوں جس کے بھی عزیز ہوں نیب عوام کو ان کا حق دلائے گا جب کہ میگا کرپشن کیسز کو قانون کے مطابق منطقی انجام پر پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔