وزیراعظم نے اسلام آباد کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے کی منظوری دیدی
ماسٹر پلان میں تبدیلی شہریوں کےمفاد میں کی جائے گی،وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد کے ماسٹر پلان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں حکام کی بریفنگ اور تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ماسٹر پلان تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر پلان میں تبدیلی کے لیے بڑی آرکیٹیکٹ فرم کی خدمات لی جائیں گی۔ اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائے گا، موجودہ ماسٹر پلان میں من پسند تبدیلیوں نے شہر کا نقشہ بگاڑ دیا ہے تاہم ہماری حکومت ماسٹر پلان میں تبدیلی شہریوں کے مفاد میں کرے گی۔