امریکی فوجی ملک میں موجود ہیں وزیر اعظم اردن

900 امریکی فوجی مشقوں میں حصہ لینے سمیت مختلف مشنز کیلیے گزشتہ ہفتے اردن پہنچے

فوجیوں کی تعینات کا شام کی صورت حال اور جنگ سے کوئی تعلق نہیں،پریس کانفرنس

اردن کے وزیر اعظم عبد اللہ انصور نے اعتراف کیا ہے کہ اس وقت ملک میں 900 امریکی فوجی موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت عمان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبد اللہ النصور نے کہا کہ 900 امریکی فوجی مشقوں میں حصہ لینے سمیت مختلف مشنز پر تعیناتی کیلئے گزشتہ ہفتے اردن پہنچے تھے۔




200امریکی فوجی کیمیکل ہتھیاروں سے نمٹنے کیلئے تربیت دینے جبکہ 700 فوجی ہڑبات میزائل اور ایف 16جنگی طیاروں سے متعلق تربیت دینے کیلئے تعینات ہوئے ہیں ان فوجیوں کی تعینات کا شام کی صورتحال اور جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Load Next Story