کوئٹہ خودکش بم حملے میں پانچ افرادجاںبحقحکام

اس تازہ ترین واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔


AFP August 19, 2012
پولیس اہلکار چھان بین کر رہے ہیں۔ فوٹو:اے ایف پی

ہفتہ کو ایک اہلکار نے بتایا"ایک خود کش بمبار نے کوئٹہ میں ایک چیک پوسٹ پررات تین بجے، دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو اڑا دیا،جس سے 3 فوجیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے"۔

ایف سی کے ترجمان مرتضیٰ بیگ نے بتایا"ایف سی کے اہلکاروں نے رات کو کوئٹہ میں چیکنگ کے لیے، ایک ٹویوٹا گاڑی کو روکا،جب وہ شہر میں داخل ہورہی تھی"۔

مرتضیٰ بیگ نے اے ایف پی کو بتایا"جب اہلکار ڈرائیور سے پوچھ گچھ کرنے لگے،تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،جس سے 3 ایف سی اہلکاراور ملٹری انٹیلیجنس کے اہلکار شہید ہوگئے"۔

انھوں نے کہا"اس دھماکے میں بمبار کے بھی ٹکڑے ہوگئے تھے"۔

انکا کہنا تھا"مبینہ دہشت گرد عید الفطر کے دوران کچھ فوجی تنصیبات یاعوامی جگہ کو ہدف بنانے کی منصوبہ بندی رکھتے تھے".

انھوں نے مزید کہا"فوجیوں نے دہشت گردی کے ایک بڑے حملے کو ناکام کرنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا"۔

اس تازہ ترین واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔