عراق خودکش حملے اور کار بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک
خودکش حملہ کرکوک میں پولیس وین پر، قصبہ علاوی کے نواح میں مارٹر حملہ کیا گیا، خرماطو میں 2کاربم دھماکے
عراق میں خود کش حملے اور کار بم دھماکوں میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
خودکش حملہ کرکوک کے مغربی قصبہ ریاض میں ایک پولیس وین پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور14 زخمی ہوگئے، وین پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر کھڑی تھی ، زخمیوں میں مقامی پولیس کا سربراہ منظر احمد بھی شامل ہے۔
اسی طرح ایک مارٹر حملہ قصبہ علاوی کے نواح میں کیا گیا جس سے 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے، شیعہ ترکمن کے علاقے طوز خرماطو میں 2 کار بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے، عراق میں سنی شیعہ فرقہ وارانہ تشدد کی نئی لہر اس سال کے آغاز سے جاری ہے ۔