فرانس میں برقع پوش مسلم خواتین پر حملوں میں اضافہ

فرانس میں برقع اور حجاب اوڑھنے والی مسلم خواتین پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کیے جارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس


APP June 24, 2013
فرانس میں برقع اور حجاب اوڑھنے والی مسلم خواتین پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کیے جارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس. فوٹو اے ایف پی

فرانس میں برقع پوش مسلم خواتین پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مقامی میڈیا خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ مسلم خواتین نے برقع قانون کے خلاف احتجاجی مہم شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں برقع اور حجاب اوڑھنے والی مسلم خواتین پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کیے جارہے ہیں۔ پیرس اور دیگر شہروں میں نقاب اور برقع پہننے والی مسلم خواتین کو ٹارگٹ بنا کر حملے ہوئے ہیں۔ حکومت نے برقع اور نقاب اوڑھنے پر پابندی کاقانون لاگو کیا ہوا ہے جو 2011ء میں پاس کیاگیا تھا۔ مسلم خواتین کو نشانہ بنانے اور حملوں کے خلاف فرانس میں مسلمان خواتین نے احتجاجی مہم شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں