پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے شدت 51 ریکارڈ

زلزلے کی گہرائی 90 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن تھا، زلزلہ پیما مرکز

زلزلے کی گہرائی 90 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن تھا، زلزلہ پیما مرکز ۔ فوٹو : فائل

پشاور، مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور، مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 90 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن تھا۔
Load Next Story