میرٹ پر اعتراض جناح میڈیکل یونیورسٹی نے میرٹ لسٹ روک دی

داخلہ کمیٹی کیمبرج کے طلبا کو ایم بی بی ایس میں داخلوں کیلیے iBCC کے ایکولینسی فارمولے پر عمل نہیں کر رہی، درخواست

iBCC فارمولا تسلیم کر لیا جائے تو 5 مضامین کے نمبر ڈبل شمار ہو جاتے ہیں، داخلہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

سندھ کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں کیمبرج کے طلبہ کے داخلوں کے سلسلے میں مروجہ میرٹ پراعتراض کے بعد جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس میں داخلوں کیلیے میرٹ لسٹ جاری کرنے سے روک دی ہے۔

''ایکسپریس'' کو ذرائع نے بتایاکہ سندھ کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کے داخلوںکے لیے گزشتہ 15برس سے جومیرٹ پالیسی رائج ہے اس کے تحت اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی سے انٹرکرنے والے طلبہ کے انٹرمیڈیٹ کے ''فزکس ،کیمسٹری اوربیالوجی''کے مضامین کے 40، میٹرک کے سائنس کے مضامین کے 10مارکس جبکہ این ٹی ایس کے 50مارکس داخلہ میرٹ میں شامل کیے جاتے ہیں۔

اس کے برعکس کیمبرج کے طلبہ کے ''اے لیول''کے سائنس کے مضامین کے 40مارکس تومیرٹ میں شامل کرلیے جاتے ہیں تاہم ان طلبہ کے اولیول کے مضامین کے مارکس اس لیے ایم بی بی ایس کے میرٹ کی تیاری میں شامل نہیں ہوتے کہ آئی بی سی سی اولیول کی ایکولینس کے وقت اس میں اردو،انگریزی، اسلامیات، پاکستان اسٹڈیزاورسوشل سائنسزکے مضامین کوبھی ایکولینس فارمولے میں شامل کرتی ہے جوایم بی بی ایس کی داخلہ کمیٹی کی نظرمیں غیرمتعلقہ مضامین ہیں جس کے سبب کیمبرج کے طلبہ انٹربورڈکے طلبہ کے مقابلے میں میرٹ میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔

متعلقہ طالبہ نے عدالت میں موقف اختیارکیا ہے کہ ایم بی بی ایس کے داخلوںکے سلسلے میں میرٹ کی تیاری کے لیے وہ فارمولا اختیارکیاجائے جس کے تحت آئی بی سی سی انھیں اولیول کی ایکولینس دے رہی ہے۔


ادھرمعاملہ عدالت میں جانے کے بعدکسی ممکنہ عدالتی حکم نامے کے پیش نظرجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی داخلہ کمیٹی نے ایم بی بی ایس کی میرٹ لسٹ فی الحال روک دی ہے اورکہا جارہاہے کہ این ٹی ایس کے نتائج چند روزمیں جاری ہونے کے باوجودجب تک عدالت سے اس معاملے پرکوئی واضح صورتحال سامنے نہیں آئے گی ایم بی بی ایس کی میرٹ لسٹ جاری نہیں ہوگی۔

داخلہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اے لیول کے طالب علموں کی آئی بی سی سی کے تحت مارکنگ میں او لیول کے نمبر شامل کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان بچوںکی میرٹ دیگر طالب علموںکے مقابلے میں زیادہ ہوجاتی ہے۔

داخلہ کمیٹی کے اراکان کا کہنا ہے کہ انٹرسائنس پاس طالب علموںکے تین مضامین فزکس،کیمسٹری اوربائیوکے نمبراین ٹی ایس میں شامل کیے جاتے ہیں،اگرکیمرج کے طالب علموں کا آئی بی سی سی کا فارمولہ تسلیم کرلیاجائے تو 5مضامین کے نمبر ڈبل شمارہوجاتے ہیں۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے منگل کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن کوہدایت کی ہے کہ وہ بدھ (آج) آئی بی سی سی اور داخلہ کمیٹی کی میرٹ فارمولہ تیارکرکے لائیں ۔

 
Load Next Story