باجوڑ میں افغانستان سے حملہ پسپا اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے افغان صوبہ کنڑ سے باجوڑغاخی پاس پر حملہ کی کوشش کی،فورسزذرائع


Numainda Express November 14, 2018
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے افغان صوبہ کنڑ سے باجوڑغاخی پاس پر حملہ کی کوشش کی،فورسزذرائع۔ فوٹو: فائل

افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ پسپاکردیا گیا جب کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک اہم دہشت گردکمانڈر ہلاک ہوگیا۔

فورسز ذرائع کے مطابق منگل کے روز کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے افغان صوبہ کنڑ سے باجوڑغاخی پاس پر حملہ کی کوشش کی تاہم پاک فورسز نے بروقت کارروائی کرکے حملہ ناکام بنادیااور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپائی پر مجبور ہوگئے جبکہ اس دوران ایک اہم دہشت گرد کمانڈر مارا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں