اے ایس او نے 1 کروڑ روپے مالیت کی اسمگلنگ ناکام بنادی

موبائل فونز، کپڑا، ٹائرز، اے سیز، گٹکا، سگریٹس، چھالیہ، ڈیزل ضبط، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج


Ehtisham Mufti November 14, 2018
اپریزمنٹ ایسٹ نے غلط بیانی سے کلیرنس پر امپورٹر اور کلیرنگ ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ فوٹو : فائل

پاکستان کسٹمز پریونٹیو کلکٹریٹ کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کرکے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اے ایس اوکے ڈپٹی کلکٹر محمد فیصل کی قیادت میں چھاپہ مارٹیم نے سپرہائی وے اورمختلف گوداموں پر چھاپہ مارکرایک کروڑ 29 لاکھ مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز، کپڑا، ٹائرز، ایئرکنڈیشنرز، انڈین گٹکا،غیرملکی سگریٹس، چھالیہ اورڈیزل ضبط کرلیا ہے۔

اے ایس او کی مختلف کارروائیوں میں ملزمان نور احمد، عبد الرحیم، سید کبیر آغا، محمد صادق، تاج محمد کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں