شوگر سے آگاہی کا آج عالمی دن
پاکستان میں 2 کروڑ افراد شوگر میں مبتلا، 5 سال میں تعداد دوگنا ہو سکتی ہے، رپورٹ
دنیا بھر میں شوگر سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے جب کہ اس تناظرمیں ملک بھر میں بھی شوگر سے بچاؤ کیلیے عوامی آگہی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
ایک سروے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 2 کروڑسے زائد افراد شوگر میں مبتلا ہیں جبکہ اگر احتیاطی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو آئندہ 5سال تک تعداد بڑھ کر دوگنا ہو سکتی ہے۔ دنیا بھر میں شوگر کے مرض کا علاج دریافت نہیں ہوسکا تاہم احتیاطی تدابیر اپنا کر روک تھام اور مزید پھیلنے سے بچا جا سکتا ہے۔
ماہرین امراض شوگر ڈاکٹررضوان نیازی اور ڈاکٹر امبرین نے کہا کہ شوگر کا مرض عمر کے کسی بھی حصے میں لاحق ہو سکتا ہے، طرز زندگی کو آسان بنا کر محفوظ رہا جا سکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ روزانہ وزش کا معمول، متوازن خوراک، بازاری کھانوں سے اجتناب اور وزن پر کنٹرول پاتے ہوئے شوگر سے بچا جا سکتا ہے۔