منصوبہ چھوڑوواپس جاؤ ٹھٹھہ میں چینی انجینئرز کودھمکی
پاورپلانٹ کے150سے زائدانجینئرزکی جان کوخطرہ،کئی ماہ سے دھمکیاں مل رہی ہیں
ٹھٹھہ کے علاقے جھمپیرمیں ونڈپاورجنریشن پلانٹ پرکام کرنے والی چینی کمپنی نے دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے150چینی انجینئرز کی حفاظت کے لیے سندھ حکومت سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس بات کاانکشاف چینی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسروانگ شیلنگ کی طرف سے چیف سیکریٹری سندھ، وفاقی سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری واٹراینڈپاور سمیت اعلیٰ حکام کو بھیجے جانے والے مراسلے میں کیا گیاہے۔ مراسلے میںبتایا گیاہے کہ چینی حکومت نے پاکستان سے برادارانہ تعلقات کی بناپر صوبے میں بجلی کے بحران کے پیش نظر ونڈمل جنریشن پلانٹ لگانے کافیصلہ کیاتھا۔ اس مقصد کیلیے آلٹرنیٹ انرجی ڈیولپمنٹ بورڈکی طرف سے ٹھٹھہ کے علاقے جھمپیرمیں ونڈپاور جنریشن پروجیکٹ لگانے کیلیے چینی کمپنی گورگیس فرسٹ ونڈفارم کو11سو ایکڑ زمین فراہم کی گئی تھی جبکہ حکومت سندھ کی طرف سے ونڈپاورٹربائن کیلیے50ایکڑ زمین دی گئی ہے۔ مراسلے میںکہا گیاہے کہ منصوبے پر لاکھوںڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ اس منصوبے پر150چینی انجنیئرز اور40سے زائداسٹاف رات دن خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چندماہ سے مقامی افرادکی طرف سے مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ سریوں، ڈنڈوں اور اسلحے سے لیس لگ بھگ40مقامی افراد ونڈمل میں داخل ہوکر چینی انجینئرزکو ہراساں کررہے ہیں۔ ان مقامی افرادکا کہناہے کہ وہ اس منصوبے کوچھوڑ کر واپس چلے جائیں۔ اس صورت حال کی بنا پر چینی انجینئرز اپنے کیمپوںتک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ مراسلے میں بتایا گیاہے کہ جھمپیر میں واقع اس انرجی ونڈفارم پروجیکٹ کافاصلہ قومی شاہراہ سے30کلومیٹر ہے جہاں آسانی سے رابطہ ممکن نہیں لہٰذا حکومت سندھ سے درخواست ہے کہ وہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے سے قبل چینی انجینئرز کی حفاظت کا خصوصی بندوبست کرے اور50سے زائد رینجرزاہلکار تعینات کیے جائیں۔