بینک صارفین کو فون کالز پر معلومات نہ دینے کی ہدایت

جعل سازوں کی کال موصول ہونے پر اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن 111-727-273 پر کال کریں۔


Business Reporter November 14, 2018
جعل سازوں کی کال موصول ہونے پر اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن 111-727-273 پر کال کریں۔ فوٹو : فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک صارفین کو ہدایت کی ہے کہ جعلی فون کالز پر ذاتی تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کریں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نوسر باز خود کو اسٹیٹ بینک یا ایجنسیوں کا اہلکار ظاہر کرکے بینک ڈپازٹ کے متعلق ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، عوام کو دھمکایا بھی جاتا ہے کہ کوائف کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں کھاتے منجمند کردیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جعلسازوں کی جانب سے عوام کو بار بار فون کالز موصول ہورہی ہیں جن میں خود کو اسٹیٹ بینک اور ایجنسیوں کا اہلکار ظاہر کیا جارہا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے عوام پر زور دیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا اہلکار ظاہر کرنے والے نوسربازوں کو قومی شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹ، پاس ورڈ جیسی ذاتی معلومات فراہم نہ کی جائیں اور جعل سازی کے واقعات کے بارے میں فوری قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آگاہ کریں۔ ذاتی معلومات افشا ہونے کی صورت میں پہنچنے والے نقصان کے سلسلے میں فوری متعلقہ بینکوں سے رابطہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے جعل سازی کا شکار ہونے والے کھاتے داروں کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کردی ہے۔

جعل سازوں کی کال موصول ہونے پر اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن 111-727-273 پر کال کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |