
اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کی ہلاکت کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہیں اور تصاویر گردش کررہی ہیں کہ ایس پی طاہر داوڑ کو افغانستان میں قتل کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی خصوصی ٹیمیں تفتیش کے لئے پشاور پہنچ گئی ہیں اور خیبرپختونخوا پولیس اور خفیہ اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا پولیس کا اعلیٰ افسر اسلام آباد میں لاپتہ
طاہر داوڑ کے بھائی فرمان احمد الدین نے کہا ہے کہ تاحال ان کے متعلق کوئی معلومات نہیں ملی ہیں۔ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے بھی اس بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے ایس پی طاہر داوڑ کی موت کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا تھا۔
طاہر داوڑ کو گزشتہ ماہ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین فور سے اغوا کیا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔