سینیٹررفیق رجوانہ کووفاقی وزیر قانون مقرر کرنے پرغور


Numainda Express June 24, 2013

KARACHI: وفاقی حکومت اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت سینیٹر ملک رفیق رجوانہ کو وفاقی وزیر قانون مقرر کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے اور حتمی فیصلہ جلد ہوجائے گا۔

زاہد حامد کی طرف سے وفاقی وزارت قانون چھوڑے جانے کے بعد سینیٹر ملک رفیق رجوانہ اس وزارت کے لیے موثر شخصیت کے طور پر دیکھے جارہے ہیں کیونکہ وہ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ لیگی قیادت کے مقدمات کی بھی پیروی کرتے رہے ہیں۔ اس سے قبل سنیٹر ملک رفیق رجوانہ کو گورنر پنجاب بنائے جانے پر سنجیدہ غور کیا جارہا تھا لیکن اس دوران وفاق میں وزارت قانون زاہد حامد نے چھوڑ دی اور وفاق میں بھی خلا پیدا ہوگیا تاہم ان کے حوالے سے حتمی فیصلہ رواں ہفتے ہوجانے کا کوئی امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں