ایکنک اجلاس پشاور میٹرو کی لاگت میں 40 فیصد اضافے کا امکان

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں منصوبے کی لاگت میں اضافے کی منظوری دی جائے گی
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں منصوبے کی لاگت میں اضافے کی منظوری دی جائے گی فوٹو:فائلقومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں منصوبے کی لاگت میں اضافے کی منظوری دی جائے گی فوٹو:فائل

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں منصوبے کی لاگت میں اضافے کی منظوری دی جائے گی فوٹو:فائل

حکومت کی جانب سے پشاور میٹرو بس منصوبے کی لاگت میں 40 فیصد اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں 40 فیصد اضافی لاگت کے ساتھ پشاور میٹرو بس منصوبہ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔


دستاویزات کے مطابق منصوبے کی لاگت میں 18 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافے ہوا جس کے نتیجے میں مجموعی لاگت 49 ارب 34 کروڑ سے بڑھ کر 67 ارب 95 کروڑ ہو گئی۔ منصوبے کے نظر ثانی شدہ پی سی ون میں اسٹیشنوں کی تعداد 32 سے کم کر کے 30 اور بسو ں کی تعداد 450 سے کم کرکے 383 کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میٹرو منصوبے کی تحقیقات شروع، نیب نے ریکارڈ قبضے میں لیا

ایکنک اجلاس میں دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے درکار بجلی کی فراہمی کیلئے 5ارب روپے کی لاگت سے ایک چھوٹے ڈیم اور توانائی شعبے کیلئے سندھ سولر انرجی منصوبے کی بھی منظوری دی جائے گی۔ درگئی ہائیڈرو پاور اسٹیشن مرمتی منصوبہ، سکی کناری منصوبہ ، پاکستان اسپیس سنٹر کے قیام اور بلوچستان واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ منصوبہ بھی ایکنک اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
Load Next Story