
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے ملک بھرکی جیلوں میں سزائے موت پانے والے صدرمملکت سے رحم کی اپیل کرنے والے تمام قیدیوں کے بارے میں مکمل رپورٹ طلب کی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ چاروں صوبائی حکومتوںکے علاوہ آزادکشمیر اور گلگت وبلتستان کے محکمہ داخلہ سے کہا گیاہے کہ وہ فوری طورپر اپنے اپنے صوبوں اور علاقے کی جیلوںمیں سزائے موت کے منتظر قیدیوںکی مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں۔ وزارت داخلہ نے کہاہے کہ صدرمملکت سے پھانسی کی سزا پانے والے کتنے قیدیوں نے رحم کی اپیل کی ہوئی ہے، اس کے بارے میں بھی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیاجائے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔