خیبرپختونخوا 25 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے سراج الحق
وفاقی حکومت کالاباغ ڈیم پروقت ضائع کرنیکی بجائے صوبے کی مالی معاونت کرے
خیبرپختونخواکے وزیرخزانہ سراج الحق نے کہاہے کہ صوبے میں 25ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
وفاقی حکومت کالاباغ ڈیم پر وقت ضائع کرنے کی بجائے صوبائی حکومت کی مالی معاونت کرے۔ اتوارکو خیبر پختونخوااسمبلی کا اجلاس حسب معمول ایک گھنٹا تاخیرسے اسپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت شروع ہوا۔ بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے صوبائی وزیرخزانہ سراج الحق نے دعویٰ کیاکہ صوبے میں مختلف منصوبوں سے 25000میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جاسکتی ہے جس پر 38ارب روپے کے اخراجات آتے ہیں۔
مرکزی حکومت کالاباغ ڈیم پر وقت ضائع کرنے کی بجائے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے خیبرپختونخواحکومت کی مالی مدد کرے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ صوبہ پہلے سے 132ارب روپے کامقروض ہے۔ وفاق کی جانب سے 84ارب روپے دینے کا جو اعلان کیا گیاہے اس پر عمل ہواتو معاشی بوجھ کم ہوجائے گا۔ وزیرخزانہ نے تمام اراکین کو یقین دلایاکہ بجٹ کے حوالے سے ان کی تجاویز مدنظر رکھتے ہوئے تمام اضلاع کی محرومیوں اور مسائل کا خاتمہ یقینی بنایاجائے گا۔ اسپیکرنے اجلاس کی کارروائی آج سہ پہر 4بجے تک کے لیے ملتوی کردی۔