موبائل فون صارفین پراضافی ٹیکس سے بوجھ نہیں پڑیگا شاہد خاقان

ٹیکس میں اضافے کاانتہائی اقدام کرکے معیشت مضبوط کررہے ہیں،وفاقی وزیرپٹرولیم


APP June 24, 2013
غیرملکی سیاحوں پرحملہ ناقابل برداشت ہے،سخت کارروائی ہوگی،میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیربرائے پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ موبائل فون صارفین پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے سے بوجھ نہیں پڑے گا۔

ٹیکس میں اضافے جیسے انتہائی اقدام کرکے ملکی معیشت کو مضبوط کررہے ہیں، نانگاپربت پر غیرملکی سیاحوںپر حملہ ناقابل برداشت ہے، حکومت سخت کارروائی کرے گی۔ وہ اتوارکو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کررہے تھے۔ انھوںنے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کاسلسلہ گزشتہ10برسوںسے جاری ہے جس کی روک تھام کیلیے پالیسیوںپر نظرثانی اورنئی پالیسیاں تشکیل دے رہے ہیں۔انھوںنے کہا کہ نانگاپربت میں غیرملکی سیاحوںپر دہشت گردوں کاحملہ ناقابل برداشت ہے اور حکومت دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے گی۔



ایک سوال کے جواب میں شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے پہلے بھی کہاہے کہ صوبوںمیں امن وامان کی صورتحال صوبائی حکومتوںکی ذمے داری ہے لیکن جہاں جہاں وفاقی حکومت کی ضرورت ہوگی وہاں ہم مددکے لیے تیارہیں۔ انھوں نے کہاکہ حکومت ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کیلیے انتہائی اقدام کررہی ہے کیونکہ گزشتہ10برسوں سے ملکی معیشت جس زبوںحالی کا شکارہے اس کا واحدحل انتہائی اقدامات ہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ موبائل صارفین پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذسے کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |