رجحانہ جائیداد کے تنازع پر بھائی بھائی اور 3 بچے ذبح

چک264گ ب کے اسد عمران نے اہلیہ اور بہنوئی سے مل کر طاہرہ،8سالہ علی حسن،5سالہ محسن اور 4سالہ صنوبر کے گلے کاٹے


Numainda Express June 24, 2013
چک264گ ب کے اسد عمران نے اہلیہ اور بہنوئی سے مل کر طاہرہ،8سالہ علی حسن،5سالہ محسن اور 4سالہ صنوبر کے گلے کاٹے فوٹو: محمد جاوید

جائیداد کی خاطر بھائی نے بیوی اور بہنوئی کے ہمراہ بڑے بھائی کا خاندان ہی ذبح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی چک نمبر264گ ب میں سگے بھائی اسد عمران نے اپنی بیوی منور بی بی اور بہنوئی ذوالفقار بھٹو کے ساتھ مل کر بھابی طاہرہ ،بھتیجے 8سالہ علی حسن، 5سالہ محسن اور بھتیجی4سالہ صنوبر کے گلے ٹوکے کے وار سے اس وقت کاٹ دیے جب اس کا بڑا بھائی محمد جاوید کھیتوں میں گیا ہوا تھا۔



بعدازاں ملزمان نے کھیتوں میں جا کر محمد جاوید کو پہلے فائرنگ کرکے اس کی دونوں ٹانگیں زخمی کیں اور پھر''کسّی'' کی مدد سے اس کا گلہ بھی کاٹ دیا، فائرنگ کی آواز سن کر لوگ اطلاع دینے کیلیے مقتول کے گھر پہنچے تو وہاں بھی مقتول کی بیوی اور تین بچوں کی لاشیں پڑی تھیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ منوربی بی، اور ذوالفقار بھٹو کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں