ایفی ڈرین کوٹہ حنیف عباسی کیخلاف حتمی چالان تیار

چالان میں گرفتار ملزم کا اعترافی بیان اورمنشیات اسمگلنگ کی دفعہ 9 سی بھی شامل


Qaiser Sherazi June 24, 2013
تفتیشی ٹیم نے حتمی چالان کی منظوری دیدی ،رواں ہفتے عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

لاہور: اینٹی نارکوٹک فورس ( اے این ایف) نے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے خلاف مبینہ طور پر500کلو گرام ایفی ڈرین کا کوٹہ الاٹمنٹ اور اسمگلنگ کے الزام میںدرج مقدمے کا حتمی چالان تیاررلیا ہے جورواں ہفتے کے دوران انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میںپیش کیا جائیگا۔

چالان میں سابق رکن قومی اسمبلی کو ایفی ڈرین کی مبینہ طور پر اسمگلنگ کاذمے دار قرار دیا گیا ہے۔



چالان میں ان کے خلاف ان کے سندھ کراچی کے ڈیلر عرفات ٹریڈر کے گرفتار مالک آصف شیخانی کابیان بھی شامل کیا گیاہے جس میںملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے حنیف عباسی کی فارماسیوٹیکل کمپنی گریس سے ایفی ڈرین سے بنی کوئی ادویہ وصول ہی نہیںکیں اورنہ ہی سپلائی کی ہیں۔ مقدمے میں ان کے خلاف منشیات اسمگلنگ کی دفعہ9 سی بھی شامل کردی گئی ہے،تفتیشی ٹیم نے حتمی چالان کی منظوری دیدی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں