ملک میں ایک سے زائد عیدیں منائی جائیں گی

باجوڑ،مردان میں کل عید ہوگی۔


ویب ڈیسک August 18, 2012
مفتی منیب الرحمان چاند دیکہتے ہوئے۔ فوٹو: پی پی آئی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی،جس کے بعد اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ،عید الفطر 20 اگست،بروز پیر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا،جس میں شوال کا چاند نظر آنے، نہ آنے کا فیصلہ کیا جانا تھا۔

زونل کمیٹیوں کا اجلاس بھی کراچی،لاہور،اسلام آباد،کوئٹہ اورپشاورمیں منعقد کیا گیا تھا۔

ملک کے بعض حصوں میں مطلع صاف تھا،جبکہ بعض میں ابر آلود۔ تاہم کسی بھی زونل کمیٹی سے،کوئی قابل قبول شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی، جسکے بعد مفتی منیب الرحمان نے میڈیا کے سامنے چاند کے نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

مردان سے 15 شہادتین موصول کی گئی، جس کے بعدباجوڑ،مردان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کل عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

خیبر پختونخواہ میں اتوار کو عید


قاسم علی خان مسجد،پشاور کے چیف عالم، مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے، ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ شہر میں عید الفطر 19 اگست، اتوار کو منائی جائے گی.


انھوں نے بتایا کہ صوبے بھر سے 23 مردوں اور،ایک عورت کی طرف سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی تھیں۔


خیبر پختونخواہ کے سینئر وزیر بشیر بلور نے، صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کیا"خیبر پختونخواہ میں، 19 اگست کو عید الفطرمنائی جائے گی".


زونل رویت ہلال کمیٹی نے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے 20 اگست کو عید الفطر منائے جانے کے فیصلے کے خلاف بھی احتجاج کیا۔


زونل کمیٹی نے کہا"مرکزی کمیٹی نے صوبے کی شہادتوں کو کوئی اہمیت نہیں دی"۔


زونل کمیٹی کے مولانا احسان الحق نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا"ان کے مطالبات وہی ہیں جو پہلے تھے۔مرکزی کمیٹی کو اجلاس 11 بجے تک جاری رکھنا چاہیے،کیونکہ ہمیں شہادتیں ملتی رہتی ہیں،اورانھیں آگے بڑھانے میں وقت لگتا ہے۔مرکزی کمیٹی ہمیشہ 9 بجے تک اجلاس ختم کردیتی ہے،جیسا کہ اس مرتبہ کیا گیا"۔


انھوں نے مزید کہا"زونل کمیٹی نے صوبائی حکومت سے اتوار کو عید منانے کی درخواست کی تھی،اور اللہ کے حکم سے ہم کل عید منائیں گے"۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |