پاکستانی جامعات ڈگریاں بانٹ رہی ہیں تعلیم نہیں جسٹس مشیر عالم

ملک کو ہیر رانجھا،سسی پنوں جیسے کرداروں کی نہیں بینظیرجیسی قائدکی ضرورت ہے


Monitoring Desk June 24, 2013
سندھ میں کوٹا سسٹم کے بجائے اچھے تعلیمی ادارے دیے جائیں، دادو میں وکلا سے خطاب۔ فوٹو: فائل

SUKKUR/ HYDERABAD: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیرعالم نے کہاہے کہ پاکستانی جامعات ڈگریاں بانٹ رہی ہیں لیکن تعلیم نہیں،پاکستان کو ہیر رانجھا اور سسی پنوں جیسے کرداروں کی نہیں بلکہ بینظیربھٹوجیسی روشن خیال سوچ رکھنے والوں کی ضرورت ہے۔

دادو میں بار کونسل سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ آج عدلیہ کی مضبوطی 2007 میںوکلا کے انقلاب کاپھل ہے،آج میرٹ کابول بالاہے،اب ایک ہاری کابیٹا بھی جج بن سکتا ہے۔



چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ سندھ میںکوٹا سسٹم کے بجائے اچھے تعلیمی ادارے دیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں