لاہور میں بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا فوٹو:ٹوئٹر

KARACHI:
شادباغ کے علاقے میں ماں اور 2 بیٹیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔


لاہور کے علاقے شادباغ کے چن شاہ قبرستان سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا جبکہ ایک لڑکی زخمی حالت میں ملی جس کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق دونوں بہنوں کی عمر 12 سے 16 بتائی جاتی ہے۔ زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

رابعہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ سگے بھائی نے ان پر بے رحمی سے فائرنگ کرکے ماں اور بہنوں کو قتل کیا جب کہ خوش قسمتی سے وہ زندہ بچ گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں جلد گرفتار کیا جائے اور مقتولین کے ورثاء کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔
Load Next Story