ممبئی حملہ کیستفتیشی ٹیم کوبھارت بھجوانے میں مشکلات

پراسیکیوٹر مقررہوانہ عدالتی کمیشن بنا،تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں،وکیل ذکی الرحمن

پراسیکیوٹر مقررہوانہ عدالتی کمیشن بنا،تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں،وکیل ذکی الرحمن , اے ایف پی/ فائل

بھارتی حکومت کی طرف سے ممبئی حملہ سازش کیس میں4اہم ترین بھارتی گواہان پرجرح کی باضابطہ طورپراجازت دیے جانے کے باوجودتفتیشی ٹیم کوبھارت بھجوانے میں مشکلات کاسامناہے جس کے باعث عدالتی کمیشن کاعیدالفطرسے قبل بھارت جانامشکل ہوگیا ہے۔

ابھی تک وزارت قانون وداخلہ نے ممبئی حملہ کیس کیلیے نیاپراسیکیوٹرہی مقررنہیںکیاجبکہ دوسری طرف بھارت نے عدالتی کمیشن کاسربراہ بھی مقررکردیاہے اور4اہم ترین بھارتی گواہان کے بیانات کی مکمل نقول بھی آئندہ 72گھنٹوں میں پاکستان پہنچادی جائیں گی۔




گرفتار سربراہ زکی الرحمن لکھوی کے وکیل ریاض چیمہ ایڈووکیٹ نے رابطہ پرایکسپریس کوبتایاکہ پہلے بھارت تاخیری حربے استعمال کررہاتھااب ایف آئی اے اوروزارت داخلہ نے تاخیری حربے استعمال کرناشروع کردیے ہیں۔
Load Next Story