
دوروز قبل راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں راکھی ساونت نے ایک خاتون ریسلر ریبیل کو رقص کا چیلنج دیا تھا تاہم اس خاتون ریسلر نے رقص کرنے کے بجائے راکھی کو اٹھا کر پٹخ دیا جس سے ان کی کمر میں شدید چوٹ آئی اور وہ اسپتال میں داخل ہوگئیں۔
راکھی ساونت نے خاتون ریسلر کا غصہ اداکارہ تنوشری دتہ پر نکالتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون ریسلر نے مجھ پر حملہ جان بوجھ کر کیاتھا، تنوشری دتہ نے اسے مجھ پر حملہ کرنے کے پیسے دئیے تھے تاکہ میں زخمی ہوجاؤں اور کبھی ڈانس نہ کرسکوں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ میں تنوشری دتہ کی جانب سے شروع کی جانے والی 'می ٹو' مہم کے بعد راکھی ساونت اور تنوشری دتہ کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے۔ دونوں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BqFMmQGhtDG/"]
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔