افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کردیا
طاہر داوڑ کا جسد خاکی کچھ دیر بعد طورخم بارڈر پہنچایا جائے گا، ذرائع
PESHAWAR:
خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے جو کچھ دیر بعد طورخم بارڈر پہنچایا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا پولیس کا اعلیٰ افسر اسلام آباد میں لاپتہ
دوسری جانب سی سی پی او پشاور قاضی جمیل کا کہنا ہے کہ جب تک لاش نہیں مل جاتی طاہر داوڑ کی شہادت کی تصدیق نہیں کرسکتے، سوشل میڈیا کے زریعے معلومات مل رہی ہیں، ہماری ٹیم افغان بارڈر پر موجود ہے جب لاش ملے گی تو خیبرپختونخوا پولیس بیان جاری کرے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ایس پی طاہر داوڑ کا مبینہ قتل؛ اسلام آباد پولیس ٹیم تفتیش کیلئے پشاور پہنچ گئی
واضح رہے کہ طاہر داوڑ کو گزشتہ ماہ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین فور سے اغوا کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خبریں اور تصاویر گردش کررہی ہیں کہ ایس پی طاہر داوڑ کو افغانستان میں قتل کردیا گیا ہے۔