خطے میں امن کیلئے پاکستان اور بھارت کو باہمی تعلقات بہتر بنانا ہونگے امریکی وزیر خارجہ
جنوبی ایشیا سے کشیدگی کا خاتمہ دونوں پڑوسی ممالک کے بہتر تعلقات کے بغیر ممکن نہیں۔ جان کیری
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ خطے میں امن و امان کے قیام کے لئے پاکستان اوربھارت کو باہمی تعلقات بہتر بنانا ہونگے۔
نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ بھارت پاکستان میں نئی جمہوری حکومت سے تعلقات میں بہتری کے لئے مثبت اقدامات کرے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا سے کشیدگی کا خاتمہ دونوں پڑوسی ممالک کے بہتر تعلقات کے بغیر ممکن نہیں۔