پرویز مشرف غداری کیس پیپلز پارٹی نے حکومتی موقف کی مشروط حمایت کردی

جس نے ملک کےآئین کو کاغذ کا ٹکڑا کہا آج وہ اسی آئین کے سامنے جواب دہ ہے، خورشید شاہ


ویب ڈیسک June 24, 2013
جن آمروں نے ملک کےآئین کو کاغذ کا ٹکڑا کہا، ملک کے عوام نے اسی کو چن چن کر دوبارہ اپنی اصل صورت میں بحال کیا، خورشید شاہ۔۔ فوٹو : این این آئی

پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حکومت کی جانب سے پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی مشروط حمایت کردی ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پرویز مشرف کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے خلاف حکومتی موقف کی تائید کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ منتخب ایوان میں ان لوگوں کے خلاف بھی قرارداد پیش کی جانی چاہئے جنہوں نے ماضی میں آمروں کا ساتھ دیا اور جمہوری حکومتوں کے خلاف کام کئے تاکہ مستقبل میں کسی کو جرات نہ ہو کہ وہ آمریت کا ساتھ دے اور ملک میں جمہوری نظام کو سبوتاژ کرے یا آئین کو پامال کرسکے ۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ماضی میں جن آمروں نے ملک کےآئین کو کاغذ کا ٹکڑا کہا، ملک کے عوام نے اسی کو چن چن کر دوبارہ اپنی اصل صورت میں بحال کیا اور وہی آمر اس آئین کے سامنے جواب دہ ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک میں کوئی بھی آمر غیر آئینی اقدام کرنے سے پہلے بھی سو بار سوچے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |