آئین کے مطابق پرویز مشرف باعزت بری ہوجائیں گے احمد رضا قصوری

جواب میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا مطلب یہ ہے کہ مقدمے چلانا حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں، وکیل پرویز مشرف


ویب ڈیسک June 24, 2013
غداری کیس چلا تو ملک میں پنڈورا بکس کھل جائے گا، احمد رضا قصوری۔ فوٹو : ایکسپریس

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ غداری کیس میں حکومت کی جانب سے داخل کرایا گیا جواب آئنی شاعری سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا،آئین کے مطابق پرویز مشرف باعزت بری ہوجائیں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غداری کیس میں حکومت کی جانب سے داخل کرایا گیا جواب آئینی شاعری ہے جس میں انہوں نے عدالت اور عدالتی فیصلوں کی تعریف و توصیف کی گئی ہے، حکومتی جواب میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ مقدمے چلانا حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں کیونکہ نئی حکومت کو 90 روز میں عوام سے کئے گئے کئی وعدے پورے کرنے ہیں اور قوم انہیں اس سلسلے میں مزید وقت دینے کو تیار نہیں۔

پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے جو بھی کیا وہ ملک و قوم کے مفاد میں کیا، غداری کیس چلا تو ملک میں پنڈورا بکس کھل جائے گا اس کیس کے نتیجے میں 500 انتہائی اہم شخصیات ملوث ہوسکتے ہیں، ملک کے حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں، حالات مزید خراب ہوئے تو ملک میں خانہ جنگی ہوسکتی ہے۔ احمد رضا قصوری نے کہا کہ ان کے موکل قانون کے مطابق باعزت بری ہوں گے اور یہ مہینوں یا سالوں میں نہیں بلکہ ہفتوں میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں