قانون کی حکمرانی کیلئے حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کریں گے شاہ محمود قریشی

اگرہمیں ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو برقراررکھنا ہے تو آئین کی پاسداری کو بنیادی اصول بنانا ہوگا، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک June 24, 2013
تحریک انصاف قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،وائس چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو: این این آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت قانون کی حکمرانی اور آئین کی عملداری کے لئے حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کرے گی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آئین کو سب سے افضل اور اس کا احترام سب پر یکساں طور پر لازم سمجھتی ہے۔ اگر ملک میں جمہوری روایات کا فروغ اور اداروں کی مضبوطی اور جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے تو ہمیں آئین کی پاسداری اور قانون کی عمل داری کو بنیادی اصول بنانا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک کے ایوان 18 کروڑ عوام کی ترجمانی کرتے ہیں، وزیر اعظم کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی بات درست ہے۔ وہ تحریک انصاف کی جانب سے انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |