
ایکسپریس نیوز کے مطابق فالودے والے، رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیور، طالب علم، مرحوم افراد اور دھوبی کے جعلی اکاؤنٹس اور فیکٹریوں کے بعد اب کراچی کے ایک ویلڈر کی دبئی میں بے نامی جائیداد نکل آئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جھنگ کا طالب علم کروڑ پتی بن گیا
ایف آئی اے نے نشتر روڈ گھانچی پاڑہ کے رہائشی عمران نامی ویلڈر کو دبئی میں جائیداد کے مالک ہونے کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا ہے، نوٹس ملتے ہی عمران کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، اس حوالے سے اس کا کہنا ہے کہ گیٹ جالی ویلڈنگ کا کام کرتا ہوں اور آج تک پاسپورٹ ہی نہیں بنوایا اور کبھی دبئی جانے کا تصور بھی نہیں کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دھوبی بھی کروڑ پتی بن گیا
عمران کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ملنے والے خط سے علم ہوا کہ میرے نام پر دبئی میں جائیداد ہے، ایف آئی اے نے 20 نومبر کو جائیداد کے کاغذات سمیت دفترحاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے اور اب میں پریشان ہوں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔