کراچی کا ویلڈر دبئی میں جائیداد کا مالک نکل آیا

پاسپورٹ ہی نہیں بنوایا اور کبھی دبئی جانے کا تصور بھی نہیں کیا پھر کیسے جائیداد بن گئی، عمران کا موقف


ویب ڈیسک November 14, 2018
ایف آئی اے نے 20 نومبر کو جائیداد کے کاغذات سمیت دفترحاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے، ویلڈر :فوٹو: اسکرین گریب

نشتر روڈ پر لوہے کے دروازے اور جالی کا کام کرنے والے ویلڈر عمران کی دبئی میں بے نامی جائداد نکل آئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فالودے والے، رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیور، طالب علم، مرحوم افراد اور دھوبی کے جعلی اکاؤنٹس اور فیکٹریوں کے بعد اب کراچی کے ایک ویلڈر کی دبئی میں بے نامی جائیداد نکل آئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جھنگ کا طالب علم کروڑ پتی بن گیا

ایف آئی اے نے نشتر روڈ گھانچی پاڑہ کے رہائشی عمران نامی ویلڈر کو دبئی میں جائیداد کے مالک ہونے کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا ہے، نوٹس ملتے ہی عمران کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، اس حوالے سے اس کا کہنا ہے کہ گیٹ جالی ویلڈنگ کا کام کرتا ہوں اور آج تک پاسپورٹ ہی نہیں بنوایا اور کبھی دبئی جانے کا تصور بھی نہیں کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دھوبی بھی کروڑ پتی بن گیا

عمران کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ملنے والے خط سے علم ہوا کہ میرے نام پر دبئی میں جائیداد ہے، ایف آئی اے نے 20 نومبر کو جائیداد کے کاغذات سمیت دفترحاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے اور اب میں پریشان ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں