امیتابھ بچن کی فلم ’ آنکھیں‘ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ

فلم کی شوٹنگ 2019 کے وسط میں شروع کی جائے گی جوکہ 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی


ویب ڈیسک November 14, 2018
فلم کی شوٹنگ 2019 کے وسط میں شروع کی جائے گی جوکہ 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی بینک چوری کی کہانی پر بنی فلم 'آنکھیں' کا سیکوئل بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار انیس بزمی نے فلم 'آنکھیں' کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل بنانے کا عمل کئی ماہ سے قانونی تنازع کی زد میں تھا تاہم اب یہ مسٔلہ حل ہو گیا ہے۔

انیس بزمی نے کہا کہ پہلی بار ہے کہ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کررہا ہوں کیوں کہ لاکھوں لوگوں کی طرح میں بھی اُن کا مداح ہوں، یہ میرے لئے اچھا موقع ہے اور میں اس فلم کے سیکوئل کے ساتھ انصاف کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، فلم کی شوٹنگ 2019 کے وسط میں شروع کی جائے گی اور 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ فلم کے سیکوئل میں ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جیکی چن کے ساتھ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور فلم 'سونو کے ٹیٹو کی سویٹی' سے شہرت پانے والے اداکار کارتک آریان امیتابھ بچن کے ہمراہ انٹری دیں گے۔

واضح رہے کہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم 'آنکھیں' میں امیتابھ بچن کے ہمراہ اکشے کمار، ارجن رامپال، پاریش راول اور سشمیتا سین نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جب کہ فلم کی کہانی 3 اندھے چوروں کے گرد گھومتی ہے جن کو تربیت دے کر ایک بینک میں ڈکیتی کروائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں