قومی ٹیم کی ہار اور جیت کی ذمہ داری سلیکشن کمیٹی کو لینا ہوگیعبوری چیرمین پی سی بی

سلیکشن کمیٹی سے باز پرس کاحق رکھتا ہوں اور اگر میرے سوالات کمیٹی کو کڑوے لگتے ہیں تو انہیں ان پر سوچنا ہوگا،نجم سیٹھی


ویب ڈیسک June 24, 2013
سلیکشن کمیٹی کے کام میں مداخلت نہیں کروں گا،نجم سیٹھی۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

KARACHI: پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ سلیکشن کمیٹی کے کاموں میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے تاہم قومی ٹیم کی ہار اور جیت کی ذمہ داری بھی انہیں لینا ہوگی۔

لاہور میں بورڈ کے دیگر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ان کی ملاقات انتہائی مثبت ہوئی ، اس موقع پر ان کے ذہن میں کئی سوال تھے تاہم انہوں نے کمیٹی پر واضح کردیا ہے کہ ٹیم کے انتخاب کے لئے ان کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی لیکن ٹیم کی ہار اور جیت کی ذمہ داری بھی انہیں لینا ہوگی۔ کرکٹ بورڈ کے چیرمین کی حیثیت سے وہ ان سے باز پرس کا حق رکھتے ہیں اور اگر ان کے سوالات کمیٹی کو کڑوے لگتے ہیں تو انہیں ان پر سوچنا ہوگا۔ اگلے چار پانچ دنوں میں دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔

عبوری چیرمین کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے لندن میں آئی سی سی کی میٹنگ ہے جس میں شرکت بہت ضروری ہے۔ وہ میٹنگ میں شرکت کے لئے بدھ کو روانہ ہورہے ہیں۔ اگلے مالی سال کے لئے بورڈ کا بجٹ تیار کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے بورڈ کے چیف فنانشل آفیسر سے رواں بجٹ کے بارے میں بریفنگ طلب کی ہے تاکہ اگلے سال ان شعبوں کا تعین کیا جائے جہاں اخراجات کم کئے جاسکتے ہیں۔ لندن سے واپسی کے فوری بعد بجٹ کو بھی حتمی شکل دے دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں