پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکن خاتون سیالکوٹ پہنچ گئی

امریکہ کی 41 سالہ خاتون ہلینا 21 سالہ کاشف سے شادی سے قبل باقاعدہ اسلام قبول کریں گی


ویب ڈیسک November 14, 2018
سیالکوٹ کے 21 سالہ کاشف کی امریکہ کی 41 سالہ خاتون ہلینا سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی۔ فوٹو:سوشل میڈیا

امریکی خاتون ہلینا پاکستانی لڑکے کی محبت کو شادی کے بندھن میں بدلنے سیالکوٹ پہنچ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بننے والی بیشتر دوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہورہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر بننے والی ایک اور دوستی شادی کے بندھن میں تبدیل ہونے والی ہے اور امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں سیالکوٹ پہنچ گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تھائی دوشیزہ اور اوکاڑہ کے نوجوان کی شادی

سیالکوٹ کے رہائشی 21 سالہ کاشف کی امریکا کی 41 سالہ خاتون ہلینا سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی، اور اب ہلینا اس دوستی کو شادی کے پاکیزہ رشتے میں بدلنے کے لئے پاکستان پہنچ چکی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکپتن کا نوجوان فن لینڈ سے لڑکی بیاہ کر لے آیا

کاشف کے مطابق شادی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور تقریب میں دولہے کے والدین سمیت عزیز و اقارب شرکت کریں گے جب کہ خاتون ہلینا شادی سے قبل باقاعدہ اسلام قبول کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں