عامر اور امیتابھ کی حمایت میں شاہ رخ خان میدان میں آگئے

امیتابھ بچن اور عامر خان نے بھارتی سنیما کا معیار بلند کرنے کے لئے کردار ادا کیا ہے، شاہ رخ خان


ویب ڈیسک November 14, 2018
گزشتہ دس سالوں میں سنیما کا کردار ادا کرنے میں امیتابھ اور بچن جیسی شخصیات کا نام ہی ملے گا،شاہ رخ خان۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے پرفیکشنسٹ عامر خان اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی حمایت میں شاہ رخ خان میدان میں آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے عامر خان اور امیتابھ بچن کی حمایت میں کہا کہ فلم اچھی بھی ہوسکتی ہے اور بُری بھی لیکن ہم میں سے کوئی اس بات کا دعویٰ نہیں کرسکتا کہ میں نے دنیا کی سب سے اچھی فلم بنائی ہے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ امیتابھ بچن اور عامر خان وہ اداکار ہیں جنہوں نے سنیما کا معیار بلند کرنے کے لئے کردار ادا کیا ہے اور اگر جائزہ لیا جائے تو گزشتہ دس سال میں ان دونوں شخصیات کا نام ہی ملے گا لیکن اس کے باوجود فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' اُمیدوں پر پوری نہیں اتری تو کیا ہم اُن کی خدمات کو نظر انداز کردیں۔ دہائیوں میں بھی بھارت میں ایک ایڈونچر فلم نہیں بنائی گئی، پہلی بار 1963 میں بنی تھی اور اب ٹھگز آف ہندوستان بنی ہے۔

کنگ خان نے کہا کہ میرے خیال میں کچھ لوگ اس معاملے میں سخت گیر ہوگئے ہیں اور اس عمل سے دونوں اداکاروں کے دل ٹوٹے ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اُن کے عزم ٹوٹ گئے ہیں لیکن وہ آج بھی حیرت انگیز فنکاروں میں سے ایک ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 'ٹھگز آف ہندوستان' شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

واضح رہے کہ 300 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم ' ٹھگز آف ہندوستان' شائقین کی جانب سے اوسط درجے کی فلم قرار دیئے جانے کے بعد اب تک بھارت بھرمیں 130 کروڑ سے زائد کا ہی بزنس کر پائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں