نندی پور پاوراسٹیشن ایک ماہ سے بند ہونے کا انکشاف

پاور پلانٹ کی بندش کے باوجود چینی کمپنی حیپسک کو 12 کروڑ روپے ماہانہ ادا کئے جارہے ہیں، ذرائع


اسپیشل رپورٹر November 14, 2018
نندی پور انتظامیہ نے گدو پاور اسٹیشن کے ماہرین کی مدد طلب کرلی ہے۔ ،فوٹو: فائل

جنریٹر روٹر خرابی کے باعث نندی پور پاور اسٹیشن کے ایک ماہ سے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نندی پور پاور اسٹیشن میں خرابی کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کی پیداوار بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال 15 اکتوبر سے پاور اسٹیشن کے جنریٹر روٹر میں خرابی کے باعث بے کار پڑے ہیں اور چینی انجینئرز بھی جنریٹر ٹھیک نہیں کرسکے جس کے باعث چاروں ٹربائنز بند کردی گئی ہیں۔

نندی پور انتظامیہ نے گدو پاور اسٹیشن انتظامیہ کو ایک مراسلہ بھی بھیجا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماہرین بھیجیں جو خراب جنریٹر کو ٹھیک کرکے چلنے کے قابل بنا سکیں۔

ذرائع کے مطابق نندی پور پاور اسٹیشن 10 سالہ ٹھیکے پر چینی کمپنی حیپسک کو دیا جا چکا ہے اور چینی کمپنی نے الباریو کمپنی سے معاہدہ کررکھا ہے، معاہدے کے مطابق پاور پلانٹ کی بندش کے باوجود حیپسک کمپنی کو 12 کروڑ روپے ماہانہ ادا کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ موسم سرما میں بجلی کی طلب کم ہوتی ہے اس لئے پاور پلانٹ کو نیشنل پاور کنٹرول اسٹیشن کی ہدایت پر بند کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بند ہونے سے قبل 525 ميگا واٹ كے حامل نندی پور پاور اسٹيشن کی پيداوار كم ہوكر 412 ميگا واٹ ر ہ گئی تھی، نندی پورميں 32 چينی انجينئرز كام كررہے ہيں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |