صحت تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے وزیراعظم

چیئرمین یوتھ پروگرام عثمان ڈار نے وزیر اعظم كو بریفنگ


ویب ڈیسک November 14, 2018
وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام كے حوالے سے وزیر اعظم آفس میں اجلاس ہوا، فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے كہا ہےکہ نوجوانوں كی تعلیم، صحت، روزگار كے مواقع كی فراہمی اور ان كی ہر شعبے میں شمولیت كو یقینی بنانا پی ٹی آئی حكومت كی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام كے حوالے سے وزیر اعظم آفس میں اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام محمد عثمان ڈار، وزیرِ اعظم كے معاونین خصوصی نعیم الحق اور افتخار درانی، سیكرٹری ٹو پرائم منسٹر اعظم خان اور دیگر افسران نے شركت كی ۔

وزیر اعظم نے گذشتہ دور میں خیبر پختونخوا حكومت كی جانب سے نوجوانوں كے لئے شروع كیے جانے والے مختلف پروگرامز كے تجربے سے استفادہ كرتے ہوئے پورے ملک كے لئے جامع اور مفصل پروگرام مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے كہا جدید ٹیكنالوجی كو بروئے كار لاتے ہوئے نوجوانوں كے لئے بھی خصوصی پورٹل كا اہتمام كیا جائے تاكہ وہ براہ راست حكومت تک اپنی آراء، تجاویز اور شكایات پہنچا سكیں تاكہ مستقبل كی پالیسیاں ان تجاویز كی روشنی میں مرتب كی جاسكیں۔

چیئرمین یوتھ پروگرام عثمان ڈار نے وزیر اعظم كو بریفنگ دیتے ہوئے كہا كہا کہ سابقہ حكومت كے دور میں اربوں روپے سے شروع كیے جانے والے یوتھ پروگرامز كی افادیت كا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سكتا ہے كہ كامن وویلتھ یوتھ گلوبل ڈویلپمنٹ انڈیكس رینكنگ كے مطابق پاكستان كی پوزیشن 2013كے مقابلے میں كم ہو كر 154 تک آن پہنچی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں