پشاور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر پولیس افسر ڈرائیور سمیت جاں بحق

حملے میں پولیس افسر اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔


AFP June 24, 2013
سعید آباد میں ٹریفک محکمے کے سینئر پولیس افسر کو گھر سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

سعید آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک سینئر پولیس افسر کو ڈرائیور سمیت فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔

سعید آباد میں ٹریفک محکمے کے سینئر پولیس افسر کو گھر سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے گولیوں کا نشانہ بنایا، حملے میں پولیس افسر اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔

سینئر پولیس افسر خالد حمید حمدانی اور مقامی پولیس اسٹیشن کے سربراہ ارشد خان نے واقعے کی تصدیق کر دی۔ سینئر پولیس افسر خالد حمید حمدانی نے کہا کہ ملزمان کی شناخت کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا لیکن ایک بات واضح ہے کہ پولیس اس وقت دہشت گروں کے نشانے پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔