ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے
69 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں راجر فیڈرر نے اپنے حریف کو 3-6، 2-6، 0-6 سے زیر کیا۔
دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
راجرفیڈرر نے ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ٹرافی جیتنے کی مہم کا آغاز رومانیہ کے وکٹر ہینسکو کیخلاف میچ سے کیا۔ 69 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں راجر فیڈرر نے اپنے حریف کو 3-6، 2-6، 0-6 سے زیر کیا اور دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کر لی، یہ راجر فیڈرر کی وکٹر ہینسکو کے خلاف چھٹی کامیابی تھی۔
ایونٹ کے ڈراز کے مطابق 7 مرتبہ کے چیمپئن راجرفیڈرر اور دو بار کے فاتح رافیل نڈال کا ممکنہ ٹکراؤ کوارٹر فائنل میں ہوسکتا ہے، چیمپئن شپ میں ورلڈ نمبرون نووک جوکووک کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ سیکنڈ سیڈ اینڈی مرے بھی سیمی فائنل مرحلے سے قبل فیڈرر اور نڈال کی راہ میں آئیں گے، ایونٹ 7 جولائی تک جاری رہے گا۔