امیتابھ بچن کو رانجھنا جیسی فلموں میں کام کرنے کی حسرت ستانے لگی

رانجھنا جیسی فلمیں دیکھ کرشدت سے یہ احساس ستاتا ہے کہ مجھے ان فلموں میں کاسٹ کیوں نہیں کیا گیا، امیتابہ بچن


IANS June 24, 2013
امیتابھ بچن نے کہا کہ چھوٹے ہی کردار میں صحیح مگر میں ان بہترین فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ رانجھنا جیسی فلمیں انہیں حسرت سے یہ سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں کہ انہیں ان کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی فتح کی خوشی میں انہوں نے فلم رانجھنا دیکھی جو انہیں بے حد پسند آئی۔ بگ بی نے رانجھنا فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رانجھنا جیسی فلمیں دیکھ کر انہیں شدت سے یہ احساس ستاتا ہے کہ انہیں ان فلموں میں کاسٹ کیوں نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ چھوٹے ہی کردار میں صحیح مگر میں ان بہترین فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے آج کل کی جوان نسل کا ٹیلنٹ دیکھ کر بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ فلم رانجھنا میں سونم کپور نے اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں اور ان کے اپوزٹ ہیرو کا کردار اداکار دھنش نے نبھایا ہے، رانجھنا اداکار دھنش کی بالی ووڈ میں پہلی فلم ہے، فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔