جیل میں قید سنجے دت نے اپنی اہلیہ سے رابطے کا طریقہ ڈھونڈ لیا

سنجے دت اور ان کی اہلیہ روزانہ ایک دوسرے کو خط لکھتے ہیں، بھارتی اخبار


ویب ڈیسک June 24, 2013
سنجے دت اور ان کی اہلیہ روزانہ ایک دوسرے کو خط لکھتے ہیں، بھارتی اخبار۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اسٹار سنجے دت ان دنوں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم کی سزا پوری کرنے کے لیے بھارتی ریاست پونے کی یرواڈا جیل میں قید ہیں تاہم منا بھائی کو جیل میں اپنی اہلیہ مانیاتا دت کی یاد اس قدر ستانے لگی کہ انہوں نے اپنی شریک حیات سے مسلسل رابطے کا ذریعہ تلاش کر لیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق سنجے دت کے جیل جانے کے بعد سے ایک ڈاکیہ (پوسٹ مین) نرگس دت روڈ پر تعمیر امپیرئل ہائٹس کے دروازے پر کثرت سے نظر آتا ہے اور اس کے پاس اکثر نویں منزل پر رہائش پذیر سنجے دت کی اہلیہ مانیاتا دت کے لیے خط ہوتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے دت روزانہ اپنی اہلیہ کو عام ڈاک کے ذریعے خط لکھتے ہیں جس کے جواب ميں انہیں اپنی اہلیہ کی جانب سے بھی ایک خط روزانہ موصول ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی متنازعہ ٹاڈا کی عدالت نے سنجے دت کو غیر قانونی طور پر رائفل اور پسٹل خریدنے کے جرم میں 6 سال کی سزا سنائی تھی جسے سپریم کورٹ نے کم کرکے 5 سال کر دیا تھا، سنجے دت 18 ماہ کی قید پہلے ہی کاٹ چکے ہیں جب کہ بقیہ قید وہ ان دنوں پونے کی یرواڈا جیل میں پوری کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں