تحریک انصاف نے پنجاب سے سینیٹ کی دونوں نشستیں جیت لیں

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی سیمی ایزدی اور ولید اقبال کامیاب قرار


ویب ڈیسک November 15, 2018
سینیٹ کی 2 نشستیں مسلم لیگ (ن) كے ہارون اختر اور سعدیہ عباسی كی نا اہلی كے باعث خالی ہوئی ہیں

ISLAMABAD: تحریک انصاف نے پنجاب سے سینیٹ کی دونوں نشستیں جیت لی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ ہوئی۔ دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن) كے ہارون اختر اور سعدیہ عباسی كی نا اہلی كے باعث خالی ہوئی تھیں۔ مسلم لیگ (ن) كے سعود مجید كا تحریک انصاف كے ولید اقبال سے جب کہ تحریک انصاف كی سیمی ایزدی کا مسلم لیگ (ن) كی سائرہ افضل تارڑ كے درمیان مقابلہ تھا۔

تحریک انصاف کے ولید اقبال 184 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے سعود مجید ووٹ 176 لے سکے، اسی طرح خواتین کی مخصوص نشست پر تحریک انصاف کی سیمی ایزدی نے 183 ووٹ حاصل کئے جب کہ سائرہ افضل تارڑ کو 175 ووٹ ملے۔

سینیٹ انتخاب میں کامیابی پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پارٹی قیادت اور نو منتخب سینیٹرز کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک بار پھر تحریک انصاف کے مینڈیٹ اور عمران خان کے وژن کو کامیابی ملی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں